قائداعظم محمد علی جناح لورالائی جونیر کرکٹ ٹونامنٹ کا آغاز ہوگیا

کوئٹہ۔ 21 دسمبر (اے پی پی):کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن اور ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی زیر نگرانی و سرپرستی میں قائداعظم محمد علی جناح لورالائی جونیر کرکٹ ٹونامنٹ 2024 کے سلسلے میں افتتاحی میچ ہفتہ کو یہاں ینگ مسلم کرکٹ کلب اور پٹھان کوٹ سٹار کرکٹ کلب درمیان کھیلا گیا ۔ پٹھان کوٹ سٹار پہلے کھیلتے ہوئے 168 کا ٹارگٹ دیا جوکہ ینگ مسلم نے 6 وکٹ کے …

کوئٹہ۔ 21 دسمبر (اے پی پی):کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن اور ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی زیر نگرانی و سرپرستی میں قائداعظم محمد علی جناح لورالائی جونیر کرکٹ ٹونامنٹ 2024 کے سلسلے میں افتتاحی میچ ہفتہ کو یہاں ینگ مسلم کرکٹ کلب اور پٹھان کوٹ سٹار کرکٹ کلب درمیان کھیلا گیا ۔ پٹھان کوٹ سٹار پہلے کھیلتے ہوئے 168 کا ٹارگٹ دیا جوکہ ینگ مسلم نے 6 وکٹ کے نقصان پر آج کا پہلا میچ اپنے نام کر لیا۔افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر لورالائی سجاد حیدر خجک تھے۔

دوسرا میچ باور اسپورٹس اور شاید 11 کے درمیان کھیلا گیا، باور سپورٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے 180 رنز کا ٹارگٹ دیا مقررہ 14 میں شاید شاہد 11 نے دوسری بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 14 اوور میں 138 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی اس طرح یہ میچ باور اسپورٹس نے با آسانی جیت لیا۔ تیسرا میچ محبوب شہید کرکٹ کلب اور وہاب لالا کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا وہاب لالا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 12 اوور میں 88 رنز بنائے اور محبوب شہید نے دوسری بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 8 اورز میں یہ ہدف حاصل کر لیا

اور آج کے ونر قرار پائی۔یہ ٹورنامنٹ 18 دسمبر تا 25 دسمبر تک جاری رہے گا۔