گوجرانوالہ میں گھنٹہ گھر کی بحالی کا فائنل مرحلہ جلد مکمل کیا جائیگا،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ

86
اقوام متحدہ اور انسانی ہمدردی کے شراکت داروں کی دنیا بھر میں 114 ملین افراد کی زندگیوں کو بچانے کے لئے ہنگامی امداد کی اپیل

نوشہرہ ورکاں ۔ 22 دسمبر (اے پی پی):گوجرانوالہ میں تاریخی ورثہ گھنٹہ گھر کی اصل حالت میں تعمیر و مرمت مکمل ہوچکی ہے ، اور اب اس کے اطراف کو کلئیر کیا جا رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کا کہنا ہے کہ تاریخی ورثہ کی بحالی کا فائنل مرحلہ بھی جلد مکمل کیا جائیگا۔ گھنٹہ گھر گوجرانوالہ کے اطراف دوکانوں کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا گیا ہے۔

گرینڈ آپریشن میں گھنٹہ گھر کے اردگرد قائم تجاوزات بھی کلئیر کر دی گئیں۔