چیمپئنز ٹی 20 کپ 2024 میں یو ایم ٹی مارخورز اور نورپور لائنز کے درمیان کوالیفائر (کل) کھیلا جائے گا

راولپنڈی۔22دسمبر (اے پی پی):چیمپئنز ٹی 20 کپ 2024 میں یو ایم ٹی مارخورز اور نورپور لائنز کے درمیان کوالیفائر کل(پیر کو )راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ، جو ٹیم جیتے گی وہ فائنل میں پہنچ جائے گی۔ پی سی بی کے زیر اہتمام چیمپئنز ٹی 20 کپ کے دلچسپ مقابلے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہیں ، 23 دسمبر بروز پیر کو ٹورنامنٹ کے کوالیفائر میں یو ایم …

راولپنڈی۔22دسمبر (اے پی پی):چیمپئنز ٹی 20 کپ 2024 میں یو ایم ٹی مارخورز اور نورپور لائنز کے درمیان کوالیفائر کل(پیر کو )راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ، جو ٹیم جیتے گی وہ فائنل میں پہنچ جائے گی۔

پی سی بی کے زیر اہتمام چیمپئنز ٹی 20 کپ کے دلچسپ مقابلے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہیں ، 23 دسمبر بروز پیر کو ٹورنامنٹ کے کوالیفائر میں یو ایم ٹی مارخورز اور نورپور لائنز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ۔ مارخورز کو جارح مزاج بیٹر افتخار احمد لیڈ کر رہے ہیں جبکہ لائنز کی ٹیم اوپنر بیٹر امام الحق کی زیر قیادت میدان میں اترے گی ۔

لیگ مرحلے میں یو ایم ٹی مارخورز نے 8 میں سے 6 میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ نورپور لائنز نے 8 میچ کھیلے اور 5 میچ جیت کر 10 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے ، جو ٹیم جیتے گی وہ فائنل میں اے بی ایل اسٹالینز سے نبرد آزما ہو گی ۔ اے بی ایل اسٹالینز نے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کر کے فائنل تک رسائی حاصل کی ۔ٹورنامنٹ کا فائنل کر 25 دسمبر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔