گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 314 افراد کو ریسکیو کیاگیا،ترجمان ریسکیو 1122

107
Rescue 1122 Bhakkar

ملتان۔ 22 دسمبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 324 میں سے 314 افراد کو ریسکیو کیا ۔ ترجمان کے مطابق ان ایمرجنسیز میں ملتان شہر میں 310 جبکہ 10شجاع آباد میں اور 04 ایمرجنسیز جلالپور پیروالہ میں پیش آئیں۔ جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد 86 ہے ۔

83حادثات ملتان میں جبکہ 03 شجاع آباد میں پیش آیے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ریسکیو 1122 ملتان میں 194میڈیکل کی ایمرجنسیز میں مریضوں کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا۔ 188 میڈیکل ایمرجنسیز ملتان میں پیش آئیں جب کہ 04 شجاع آباد میں اور 02 میڈیکل کی ایمرجنسیز جلالپورپیروالہ میں اٹنڈ کی گئیں۔

06 کرائم اور29 متفرق ایمرجنسیز اٹنڈ کی گئیں۔ مجموعی طور پر 314 افراد کو ریسکیو کیا گیا ۔ملتان میں 300 افراد جبکہ 10 شجاع آباد میں اور 04 افراد کو جلالپور پیر والا میں ریسکیو کیا گیا۔