پشاور۔ 23 دسمبر (اے پی پی):مردان پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب 2ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ ترجمان مردان پولیس کےمطابق ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی کی ہدایات پر تھانہ شیخ ملتون کے ایس ایچ او نور محمد خان کی قیادت میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب2ملزمان شفیع الرحمن اور حمید احمد پسران لعل رحمن کو گرفتار کر لیا۔
دونوں ملزمان ایک سنگین قتل کیس میں ملوث تھے اور کافی عرصے سے قانون کی گرفت سے بچ رہے تھے۔ پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت اور جدید سائنسی بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے ملزمان تک رسائی حاصل کی۔ ملزمان سے مزیدتفتیش جاری ہے۔