لاس اینجلس۔24دسمبر (اے پی پی):امریکا کی نجی کمپنی سپیس ایکس نے 21 سٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹ زمین کے گرد مدار میں چھوڑ دیئے۔شنہوا کے مطابق ان سیٹلائٹس کو فالکن 9 راکٹ کے ذریعے فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی سپیس سینٹر سے مقامی وقت کے مطابق رات 12:35 پر روانہ کیا گیا۔ 21 سیٹلائٹس میں سے 13 ڈائریکٹ ٹو سیل صلاحیتوں کے حامل ہیں۔سٹار لنک کے انٹرنیٹ مشن کے پہلے مرحلے …
امریکا،سپیس ایکس نے 21 سٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹ زمین کے گرد مدار میں چھوڑ دیئے

مزید خبریں
لاس اینجلس۔24دسمبر (اے پی پی):امریکا کی نجی کمپنی سپیس ایکس نے 21 سٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹ زمین کے گرد مدار میں چھوڑ دیئے۔شنہوا کے مطابق ان سیٹلائٹس کو فالکن 9 راکٹ کے ذریعے فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی سپیس سینٹر سے مقامی وقت کے مطابق رات 12:35 پر روانہ کیا گیا۔
21 سیٹلائٹس میں سے 13 ڈائریکٹ ٹو سیل صلاحیتوں کے حامل ہیں۔سٹار لنک کے انٹرنیٹ مشن کے پہلے مرحلے کے بوسٹر کے لئے یہ 14ویں پرواز تھی۔
کمپنی کے مطابق سٹار لنک منصوبے کےتحت دنیا کے ان مقامات پر تیز رفتار براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس فراہم کی جائے گی جہاں انٹرنیٹ کی رسائی ناقابل اعتبار ہے، مہنگی ہے یا مکمل طور پر دستیاب نہیں ہے۔








