سعودی عرب کی میزبانی میں ریاض انٹرنیشنل ہیومینٹیرین فورم فروری میں منعقد ہوگا

ریاض۔24دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان کی سرپرستی میں شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر 24 اور 25 فروری کو ’’انسانی ہمدردی کے ردعمل کے مستقبل کی تلاش‘‘کے عنوان سے چوتھے ریاض انٹرنیشنل ہیومینٹیرین فورم کا انعقاد کرے گا۔ العربیہ کے مطابق شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے قیام کی دسویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں سعودی عرب کے اندر اور باہر …

ریاض۔24دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان کی سرپرستی میں شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر 24 اور 25 فروری کو ’’انسانی ہمدردی کے ردعمل کے مستقبل کی تلاش‘‘کے عنوان سے چوتھے ریاض انٹرنیشنل ہیومینٹیرین فورم کا انعقاد کرے گا۔

العربیہ کے مطابق شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے قیام کی دسویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں سعودی عرب کے اندر اور باہر سے محققین اور ماہرین کی شرکت کے ساتھ کئی اعلیٰ سطحی ڈائیلاگ سیشنزمنعقد کیے جائیں گے۔ ان سیشنز میں تنازعات اور آفات میں انسانی سفارتکاری کے ساتھ ساتھ انسانی امداد،سپلائی اور نقل مکانی سے نمٹنے کے طریقوں پر غور کیا جائےگا۔

یہ کانفرنس ریاض کے کنگ فیصل کانفرنس ہال میں منعقد کی جائے گی جس میں اقوام متحدہ اور اس کے انسانی ہمدردی کے ساتھ شراکت داری میں دنیا کے مختلف ممالک سے انسانی ہمدردی کے کاموں کے شعبے سے وابستہ رہنمائوں، عطیہ دہندگان، کارکنان اور ماہرین کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔