ملائیشیا میں تین گاڑیوں میں تصادم سے 7 افراد ہلاک، 33 زخمی

کوالا لمپور۔24دسمبر (اے پی پی):فلپائن میں نارتھ سائوتھ ایکسپریس وے کے ایر کیروہ ریسٹ اینڈ سروس کے قریب تین گاڑیوں میں تصادم سے 7 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق یہ حادثہ گزشتہ رات کو شمال کی طرف جانے والی نارتھ سائوتھ ایکسپریس وے کے ایر کیروہ ریسٹ اینڈ سروس کے قریب ہوا ،حادثے میں 27 مسافروں کو لے جانے والی ٹور بس، ایک ٹریلر اور …

کوالا لمپور۔24دسمبر (اے پی پی):فلپائن میں نارتھ سائوتھ ایکسپریس وے کے ایر کیروہ ریسٹ اینڈ سروس کے قریب تین گاڑیوں میں تصادم سے 7 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہو گئے۔

شنہوا کے مطابق یہ حادثہ گزشتہ رات کو شمال کی طرف جانے والی نارتھ سائوتھ ایکسپریس وے کے ایر کیروہ ریسٹ اینڈ سروس کے قریب ہوا ،حادثے میں 27 مسافروں کو لے جانے والی ٹور بس، ایک ٹریلر اور ایک ٹویوٹا ملٹی پرپز وہیکل (ایم پی وی) شامل تھی۔

مقامی پولیس کے مطابق حادثے میں 3 خواتین اور ایک بچی شمیت 7 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہو گئے۔ حادثے کی وجہ سے ہائی وے کے دونوں سمتوں میں 10 کلومیٹر سے زیادہ کا ٹریفک جام ہوگیا۔ حادثے کی وجہ کی تحقیقات جاری ہیں اور حکام مزید انکوائری کر رہے ہیں۔