کاشتکار بھائیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے معائنوں کا سلسلہ جاری ہے ،ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب

77

سانگلہ ہل۔ 28 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو کی ہدایت پر ضلع کی تینوں تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ زراعت کے افسران زرعی ادویات کی دوکانوں کا معائنہ کرنے میں مصروف عمل ہیں۔دوران چیکنگ افسران دوکانوں میں مختلف ادویات کی قیمتوں ، تاریخ اختتام اور لائسنس کی موجودگی کو بھی چیک کر رہے ہیں۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

کاشتکار بھائیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے معائنوں کا سلسلہ جاری ہے  کاشتکاروں کو مقررہ نرخوں پر کھادوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے ، زرعی ادویات ، کھاد کو مہنگے داموں فروخت کرنے والوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مہم کو تیز کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کھاد ڈیلرز اپنی دوکانوں پر قیمتیں نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں تاکہ آنے والے کاشکاروں کو قیمتوں سے آگاہی ہو۔
\378