سعودی نوجوان نے بہن کو گردہ عطیہ کرکے مستقل تکلیف سے نجات دلا دی

116

ریاض۔29دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے نوجوان اسامہ الدھمشی نے اپنی بہن کو مستقل تکلیف سے نجات دلانے کے لیے اپنا گردہ عطیہ کر دیا۔العربیہ مطابق حفر الباطن سے تعلق رکھنے والے سعودی نوجوان اسامہ الدھمشی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر میں زیرعلاج

بہن کے ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد مجھے ایک گردہ عطیہ کرنے کا مشورہ دیا۔ جس پر کہا گردہ عطیہ کرنے کی شرائط اور ضروری ٹیسٹ کے بعد مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ گردے کی پیوندکاری کا آپریشن چار گھنٹے جاری رہا جو کامیاب رہا جس کے بعد بہن کو تکلیف سے نجات مل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بہن گزشتہ چھ برس سے گردے کے عارضے میں مبتلا تھی۔