اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے پشاور پریس کلب کے نومنتخب صدر و سینئر صحافی ایم ریاض،جنرل سیکرٹری طیب عثمان اور دیگر کابینہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔
پیرکویہاں جاری بیان میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ منتخب قیادت صحافی برادری کی فلاح و بہبود، مثبت صحافت کے فروغ، اور عوامی مسائل کے حل میں اپنا مؤثر کردار ادا کرے گی۔ صحافت عوام کی آواز ہے اور حکومت ہمیشہ صحافیوں کے ساتھ تعاون کے لیے پرعزم ہے۔