39.9 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومزرعی خبریںفیصل آباد،گندم کے کاشتکاروں کو جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لئے کیمیائی...

فیصل آباد،گندم کے کاشتکاروں کو جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لئے کیمیائی زہروں کے سپرے سے متعلق احتیاطی تدابیرپر عملدرآمدکی ہدایت

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 31 دسمبر (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو گندم کی فصل سے جڑی بوٹیوں کو تلف کرنے کے لئے کیمیائی زہروں کے سپرے سے متعلق احتیاطی تدابیرپر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ چوڑے پتوں اور نوکیلے پتوں والی جڑی بوٹیوں کے لئے مخصوص زہریں استعمال ہوتی ہیں اس لئے سپرے کا فیصلہ کرنے سے پہلے محکمہ زراعت کے مقامی عملے سے ضرور مشورہ کرلینا چاہئے اور زہر ہمیشہ سفارش کردہ مقدار میں استعمال کرنی چاہیے کیونکہ زیادہ یا کم مقدار میں زہروں کا استعمال بھی فصل کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کاشتکار کوشش کریں کہ سپرے دوپہر کے وقت کیا جائے اورپانی کی مقدار فی ایکڑ 100 تا120 لیٹر رکھی جائے۔ انہوں نے کہاکہ گندم کی فصل میں جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لئے مختلف طریقے اپنائے جاسکتے ہیں جن میں بارہیرو،گوڈی اور کیمیائی زہروں کا استعمال شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ گندم کی پچھیتی کاشت کی گئی فصل کو بعض نازک مراحل پر پانی کی کمی بہت بری طرح متاثر کرتی ہے اس لئے پچھیتی کاشت کی گئی گندم کی فصل سے بہتر پیداوار حاصل کرنے کے لیے آبپاشی کے شیڈول پر مقررہ وقت کے تحت عملدرآمد بہت ضروری ہے لہٰذا کاشتکار گندم کی پچھیتی کاشتہ فصل کو پہلا پانی بوائی کے 20 تا25 دن بعد ضرور دیں کیونکہ اس مرحلے پر پانی دینے سے گندم کا پودا زیادہ جاڑ بناتا ہے اور اس کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں

نیز پچھیتی کاشتہ فصل کو دوسرا پانی گوبھ کے وقت یعنی فصل کی بوائی کے تقریباً 70 تا80 دن بعد اورتیسرا پانی دانے بننے کی ابتدائی حالت یعنی بوائی کے تقریباً 110 سے115 دن بعددینا چاہیے اور اگر موسم متواتر خشک رہے تو ایک زائد پانی دوسرے اور تیسرے پانی کے درمیانی وقفہ میں لگایا جاسکتاہے تاہم کاشتکار زمین اور موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پانی لگانے کے وقت میں متعلقہ ماہرین زراعت کی مشاورت سے مناسب تبدیلی بھی کرسکتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=541107

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں