غزہ،سعودی عرب کی جانب سے بے گھر افراد میں 2100شیلٹر کٹس تقسیم

116
غزہ،سعودی عرب کی جانب سے بے گھر افراد میں 2100شیلٹر کٹس تقسیم

ریاض۔1جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے غزہ میں 2100شیلٹر کٹس تقسیم کر دیں ۔

اردو نیوز کے مطابق سعودی امدای ادارے کے ایگزیکٹو پارٹنر سعودی سینٹر فار کلچر اینڈ ہیریٹج نےغزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے باعث بے گھر سینکڑوں خاندانوں میں پہلے دن 2100شیلٹر کٹس تقسیم کیں جن میں کمبل، گدے، کچن کے برتن، پانی کے کنٹینر اور دیگرسامان شامل ہے

،تاکہ موسم سرما کے دوران متاثرہ خاندانوں کے مصائب کو کم کرنے میں مدد ملے۔یاد رہے کہ سعودی عرب کا 31 ٹرکوں پر مشتمل امدادی قافلہ غزہ کے رہائشیوں اور بے گھر افراد کی مدد کےلیےشمالی غزہ پہنچا تھا،امدادی قافلے میں چار ہزار 494 شیلٹر کٹس موجود ہیں۔