متحدہ عرب امارات میں جنوری کےلیے پٹرولیم مصنوعات کی دسمبر کی قیمتیں برقرار

140
متحدہ عرب امارات میں جنوری کےلیے پٹرولیم مصنوعات کی دسمبر کی قیمتیں برقرار

ابوظہبی ۔1جنوری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں جنوری کےلیے پٹرولیم مصنوعات کی گزشتہ ماہ ( دسمبر)کی قیمتیں برقراررکھنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

اردو نیوز کے مطابق فیول پرائس کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ پٹرول سپر 98 2.61 درہم فی لیٹر ،سپیشل 95 ، 2.50 درہم فی لیٹر اور ای پلس 91 ،2.43 درہم فی لیٹر میں فروخت کیا جائے گا جو گزشتہ ماہ بھی اسی قیمت پر فروخت کیا جا رہا تھا۔

اسی طرح ڈیزل 2.68 درہم فی لیٹر میں فرخت کیا جائے گا۔یاد رہے کہ امارات کی فیول پرائس کمیٹی ہر ماہ پٹرول کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے مطابق کرتی ہے۔