اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):شام کی نئی انتظامیہ کے وزیرخارجہ اسد حسن الشیبانی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے،یہ نئی انتظامیہ کے وزیرخارجہ کے طور پر ان کا پہلا غیرملکی دورہ ہے۔ا لاخباریہ کے مطابق ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی نائب وزیر خارجہ انجینئر عبد الکریم الخریجی نے ان کا خیرمقدم کیا۔ شامی وفد میں وزیر دفاع مرحب ابو قصرہ …
شامی وزیر خارجہ پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):شام کی نئی انتظامیہ کے وزیرخارجہ اسد حسن الشیبانی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے،یہ نئی انتظامیہ کے وزیرخارجہ کے طور پر ان کا پہلا غیرملکی دورہ ہے۔ا
لاخباریہ کے مطابق ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی نائب وزیر خارجہ انجینئر عبد الکریم الخریجی نے ان کا خیرمقدم کیا۔ شامی وفد میں وزیر دفاع مرحب ابو قصرہ اور انٹیلی جنس چیف انس خطاب شامل ہیں۔
اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ شامی وزیرخارجہ اسد حسن الشیبانی کو اس دورے کی دعوت ان کے سعودی ہم منصب نے دی تھی ۔







