سعودی عرب کی امریکی شہر نیو اورلینز میں ہجوم پر گاڑی چڑھانے کے واقعہ کی مذمت

ریاض۔2جنوری (اے پی پی):سعودی عرب نے امریکی ریاست لوزیانا کے شہر نیو اورلینز میں ہجوم پر گاڑی چڑھانے کے واقعہ کی مذمت کی ہے جس میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے بیان میں مملکت کی طرف سے ہر طرح کے تشدد کو مکمل طور پر مسترد کئے جانے کے موقف کا اعادہ کیا۔ وزارت نے مرنے والوں کے اہل خانہ، امریکی …

ریاض۔2جنوری (اے پی پی):سعودی عرب نے امریکی ریاست لوزیانا کے شہر نیو اورلینز میں ہجوم پر گاڑی چڑھانے کے واقعہ کی مذمت کی ہے جس میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے بیان میں مملکت کی طرف سے ہر طرح کے تشدد کو مکمل طور پر مسترد کئے جانے کے موقف کا اعادہ کیا۔

وزارت نے مرنے والوں کے اہل خانہ، امریکی حکومت اورعوام کے ساتھ یکجہتی اور تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ بدھ کی صبح نیو اورلینز میں تیز رفتار ٹرک ہجوم سے ٹکرا گیا اور پھر ڈرائیور نے باہر نکل کر فائرنگ شروع کر دی جس کے بعد پولیس نے جوابی فائرنگ کی۔ نیو یارک ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ یہ واقعہ نئے سال کی شام کی تقریبات کے دوران کینال اور بوربن سٹریٹس کے چوراہے پر پیش آیا۔