رأس الخیمہ میں 2025 کا شاندار استقبال، دو گنیز ورلڈ ریکارڈز حاصل

رأس الخیمہ ۔2جنوری (اے پی پی):رأس الخیمہ میں 2025 کا شاندار استقبال کرتے ہوئے دو گنیز ورلڈ ریکارڈز اپنے نام کر لئے۔امارات نیوز ایجنسی (وام) کے مطابق رأس الخیمہ نے 2025 کا استقبال ایک دلکش ڈرون اور آتش بازی کے مظاہرے کے ساتھ کیا گیا ، جس نے دو نئے گنیز ورلڈ ریکارڈز "ملٹی روٹرز/ڈرونز کے ذریعے درخت کی سب سے بڑی فضائی تصویر" اور "ملٹی روٹرز/ڈرونز کے ذریعے سیپ …

رأس الخیمہ ۔2جنوری (اے پی پی):رأس الخیمہ میں 2025 کا شاندار استقبال کرتے ہوئے دو گنیز ورلڈ ریکارڈز اپنے نام کر لئے۔امارات نیوز ایجنسی (وام) کے مطابق رأس الخیمہ نے 2025 کا استقبال ایک دلکش ڈرون اور آتش بازی کے مظاہرے کے ساتھ کیا گیا ، جس نے دو نئے گنیز ورلڈ ریکارڈز "ملٹی روٹرز/ڈرونز کے ذریعے درخت کی سب سے بڑی فضائی تصویر” اور "ملٹی روٹرز/ڈرونز کے ذریعے سیپ کی سب سے بڑی فضائی تصویر” اپنے نام کیے۔”ہماری کہانی آسمان پر” کے نام سے موسوم اس شو نے امارت کی قدرتی اور ثقافتی وراثت کو اجاگر کیا، نئے سال کا استقبال کرنے کا منفرد انداز پیش کیا، اور بامعنی تقریبات کے لیے ایک نئی مثال قائم کی۔

وایتی آتش بازی سے بڑھ کر، تین جہتی ڈرون آرٹ، لیزر اور ہم آہنگ پائروٹیکنکس نے رات کے آسمان کو روشنی اور جذبات کے ایک زندہ کینوس میں بدل دیا، جس میں رأس الخیمہ کے مناظر اور ثقافت کی علامتی تصاویر پیش کی گئیں۔یہ شو رأس الخیمہ کے واٹر فرنٹ پر پانچ کلومیٹر تک پھیلا ہوا تھا اور تین دلچسپ مراحل پر مشتمل تھا، جیسے کہ شِفٹنگ سینڈز – امارت کے بدلتے ماحولیاتی نظام کو اجاگر کرتے ہوئے زمین اور زندگی کے ابدی تعلق کو بیان کیا گیا۔ سمندر کے راز کے عنوان سے رأس الخیمہ کے سمندری ورثے اور موتی کی تلاش کی روایات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ، سمندر کی زندگی کے حسین مناظر دکھائے۔

روشنی کی رہنمائی کے عنوان سے امارت کی بحری تاریخ کو خراج عقیدت پیش کیا، آسمانی مناظر اور چمکتے ستاروں کے ذریعے نیویگیشن کی اہمیت کا اظہار کیا، اور آخر میں شاندار آتش بازی کے ساتھ آسمان کو روشن کیا۔رأس الخیمہ کے بیچ فرنٹ ریزورٹس اور نیو ایئر 2025 فیسٹیول میں 1 لاکھ سے زائد رہائشیوں اور سیاحوں نے یہ شو دیکھا۔ اس فیسٹیول میں مفت داخلہ تھا اور خاندانوں اور تنہا افراد کے لیے مخصوص جگہوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔آؤٹ ڈور کے شوقین افراد کے لیے خصوصی طور پر کیمپنگ، کاروانز، اور آر وی کے لیے علاقے مختص کیے گئے تھے۔