ریاض۔4جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے 2024 میں کئی ریکارڈ حاصل کیے اور مسافروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔اخبار 24 کے مطابق مطارات الریاض کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ریاض ایئرپورٹ نے یکم اگست کو سب سے زیادہ مسافروں کی تعداد کا ریکارڈ بھی حاصل کیا۔
کنگ خالد ایئرپورٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے یکم اگست کو 131 ہزار مسافروں کی آمد و رفت ہوئی جبکہ 13 جون کو 903 پروازوں کو آپریٹ کیا گیا۔مطارات الریاض نے کہا کہ نومبر 2024 میں ’ اے آر سی ای ٹی گلوبل‘ نے اپنے پانچویں ایڈیشن میں ایئرپورٹ کو ’گلوبل سیریز کسٹمر فوکس‘ کے 5 ایوارڈ دیے ہیں۔کنگ خالد ایئرپورٹ سے 86 فیصد پروازیں وقت پر روانہ اور آمد ہوئی، وقت کی پابندی کے لحاظ سے دنیا میں سرفہرست ہے۔