ریاض۔5جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت میں میونسپلٹی کی تفتیشی ٹیم نے ایک باربر شاپ میں خاتون کے بال تراشے جانے کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے دکان کے مالک کو طلب کرلیا۔سبق نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو جس میں ایک باربر شاپ میں خاتون کے بال کاٹے جانے کو دکھایا گیا تھا۔ صارفین نے وڈیو پراعتراض کرتے ہوئے اسے صریح خلاف ورزی …
سعودی باربر شاپ میں خاتون کے بال تراشنے کی وڈیو وائرل، ریاض میونسپلٹی کی کارروائی

مزید خبریں
ریاض۔5جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت میں میونسپلٹی کی تفتیشی ٹیم نے ایک باربر شاپ میں خاتون کے بال تراشے جانے کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے دکان کے مالک کو طلب کرلیا۔سبق نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو جس میں ایک باربر شاپ میں خاتون کے بال کاٹے جانے کو دکھایا گیا تھا۔
صارفین نے وڈیو پراعتراض کرتے ہوئے اسے صریح خلاف ورزی قراردیتے ہوئے کہا خواتین کے بالوں کو تراشنے کے لیے بیوٹی پارلرز موجود ہیں تو یہ سروس مردانہ شاپ پرکیوں دی گئی؟ میونسپلٹی کا کہنا تھا کہ وائرل وڈیو پر فوری ایکش لیتے ہوئے کیس متعلقہ ٹیم کے حوالے کردیا گیا تاکہ دکان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔







