ٹوکیو۔6جنوری (اے پی پی):جاپان کے صوبہ ایباراکی میں ماہی گیروں کی کشتی الٹنے سے 2 افراد ہلاک اور 3 لاپتہ ہو گئے۔ شنہوا نے مقامی حکام کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ ٹوکیو کے شمال مشرق میں واقع صوبے ایباراکی کے علاقے کاشیما میں ایک بندرگاہ کے قریب پیر کی صبح کو ماہی گیروں کی کشتی الٹ گئی جس میں 20 افراد سوار تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ …
جاپان میں ماہی گیروں کی کشتی الٹنے سے 2 افراد ہلاک، 3 لاپتہ

مزید خبریں
ٹوکیو۔6جنوری (اے پی پی):جاپان کے صوبہ ایباراکی میں ماہی گیروں کی کشتی الٹنے سے 2 افراد ہلاک اور 3 لاپتہ ہو گئے۔ شنہوا نے مقامی حکام کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ ٹوکیو کے شمال مشرق میں واقع صوبے ایباراکی کے علاقے کاشیما میں ایک بندرگاہ کے قریب پیر کی صبح کو ماہی گیروں کی کشتی الٹ گئی جس میں 20 افراد سوار تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ حادثے میں 2 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 15 افراد کو بچا لیا گیا ہے ۔ جاپان کوسٹ گارڈ کا خیال ہے کہ کشتی الٹنے کی وجہ بہت زیادہ مچھلیاں پکڑنے کے باعث کشتی کا توازن بگرنا ہو سکتا ہے۔







