اقوام متحدہ۔7جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ نے سوڈان میں 3 کروڑ سے زائد جنگ زدہ افراد کے لیے 4.2 ارب ڈالر کی امداد کی اپیل کر دی۔ اے ایف پی کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے امور کے ادارے (او سی ایچ اے )کی ڈائریکٹر آف آپریشنز اینڈ ایڈووکیسی ایڈیم ووسورنو نے گزشتہ روز سلامتی کونسل کو بتایا کہ سوڈان میں 20 ماہ کی جنگ کے بعد 30 …
اقوام متحدہ کی سوڈان میں 3 کروڑ جنگ زدہ افراد کے لیے 4.2 ارب ڈالر امداد کی اپیل

مزید خبریں
اقوام متحدہ۔7جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ نے سوڈان میں 3 کروڑ سے زائد جنگ زدہ افراد کے لیے 4.2 ارب ڈالر کی امداد کی اپیل کر دی۔ اے ایف پی کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے امور کے ادارے (او سی ایچ اے )کی ڈائریکٹر آف آپریشنز اینڈ ایڈووکیسی ایڈیم ووسورنو نے گزشتہ روز سلامتی کونسل کو بتایا کہ سوڈان میں 20 ماہ کی جنگ کے بعد 30 ملین سے زائد افراد کو امداد کی ضرورت ہے جن میں سے نصف سے زیادہ بچے ہیں ۔ انہوں نے اس بحران سے نمٹنے کے لیے غیر معمولی بین الاقوامی امداد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سوڈان میں بھوک اور افلاس پھیل رہا ہے۔
اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل بیت بیچڈول نے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ سفارتی اور مالی طور پر مزید کام کریں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں دشمنیوں کو ختم کرنے اور سوڈان کے لوگوں کوریلیف فراہم کے لیے آپ کے سیاسی اثر و رسوخ کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جنگ سے متاثرہ علاقے میں اس وقت فوری طور پر خوراک، پانی، رہائش، ادویات اور زندگی بچانے والی ہنگامی زرعی امداد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم ابھی اجتماعی طور پر کام کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو لاکھوں زندگیوں کو مزید خطرہ لاحق ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ سوڈان میں گزشتہ 20 ماہ سے سرکاری فوج اور پیرا ملٹری فورسز ’’ریپڈ سکیورٹی فورس‘‘ کے درمیان لڑائی جاری ہے جس کے باعث ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں،
لڑائی کی وجہ سے ملک اب قحط کے دہانے پر پہنچ چکا ہے،80 لاکھ شہریوں کو ملک کے اندر ایک جگہ سے دوسری جگہ نقل مکانی کرنا پڑی جبکہ 27 لاکھ سوڈانی جنگ سے پہلے ہی نقل مکانی کر کےبےگھر ہوچکے تھے۔







