دوحہ۔8جنوری (اے پی پی):غزہ میں اسرائیلی جنگ رکوانے کے لیے اہم ترین ثالث ملک قطر نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے امکانات کو مضبوط کرنے کے لیے تکنیکی نوعیت کے اجلاس جاری ہیں جس میں دونوں فریق اپنا اپنا نکتہ نظر پیش کر رہے ہیں۔ العربیہ اردو کے مطابق یہ بات قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے گزشتہ روز کہی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنیکل نوعیت کے …
غزہ جنگ بندی مذاکرات کے لیے تکنیکی نوعیت کے اجلاس جاری ہیں، قطر

مزید خبریں
دوحہ۔8جنوری (اے پی پی):غزہ میں اسرائیلی جنگ رکوانے کے لیے اہم ترین ثالث ملک قطر نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے امکانات کو مضبوط کرنے کے لیے تکنیکی نوعیت کے اجلاس جاری ہیں جس میں دونوں فریق اپنا اپنا نکتہ نظر پیش کر رہے ہیں۔ العربیہ اردو کے مطابق یہ بات قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے گزشتہ روز کہی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنیکل نوعیت کے اجلاس دونوں فریقوں کے درمیان ابھی جاری ہیں۔
ان اجلاسوں میں دونوں طرف کے مقابلتاً جونیئر حکام حصہ لے رہے ہیں تاکہ معاہدے کی تفصیلات و جزئیات طے کی جا سکیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت ماسوائے تکنیکی نوعیت کی میٹنگز کےکوئی ایسا بڑا اجلاس جنگ بندی معاہدے کے لیے نہیں ہو رہا ہے۔ قطری ترجمان نے کہا ایسے بےشمار امور تھے جو ابھی زیر بحث ہیں اور انہی کے بارے میں میٹنگز ہو رہی ہیں، تاہم انہوں نے ان امور کی نشاندہی کرنے یا ان کی تفصیلات بیان کرنے سے گریز کیا۔
انہوں نےکہا کہ ان تفصیلات میں اس لیے جانا مناسب نہیں ہے کہ اس سے جنگ بندی مذاکرات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ قطر نے امید ظاہر کی کہ مذاکرات جلد جنگ بندی تک پہنچ جائیں گے۔







