ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1000 روپے اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے اضافے کے بعد سونا 2 لاکھ 77 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 858 روپے اضافے کے بعد 236,625 روپے سے بڑھ کر 237,483 روپے ہوگئی، 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 216,907 روپے سے بڑھ کر 217,693 …

اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے اضافے کے بعد سونا 2 لاکھ 77 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 858 روپے اضافے کے بعد 236,625 روپے سے بڑھ کر 237,483 روپے ہوگئی، 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 216,907 روپے سے بڑھ کر 217,693 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے بدھ کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 3,350 اور 2,872.08 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,642 ڈالر سے بڑھ کر 2,652 ڈالر ہو گئی۔