پنجاب کے مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں تعلیم کیلئے750ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، جس میں تر قیاتی مد میں 63ارب 30کروڑ اور غیر تر قیاتی مد میں 686 ارب 80 کرو ڑ روپے شامل ہیں
صوبائی بجٹ 2026-27 : تعلیم کیلئے750 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

مزید خبریں
لاہور۔16جون (اے پی پی):پنجاب کے مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں تعلیم کیلئے750ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، جس میں تر قیاتی مد میں 63ارب 30کروڑ اور غیر تر قیاتی مد میں 686 ارب 80 کرو ڑ روپے شامل ہیں ۔ مالی سال 2026-27میں شعبہ تعلیم کے لیے مختص مجموعی رقم بجٹ کا 15 فیصد سے زائد ہے۔ اس بجٹ کے ذریعے جدید تعلیمی انفراسٹرکچر کی بہتری، جدید مہارتیں، ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی اور معیاری تعلیم تک رسائی کو مزید وسعت دی جائے گی۔ آئندہ مالی سال میں 4 ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت سے پنجاب کے ہر ڈویژن میں آٹزم سکول بنائے جائیں گے۔
اس مقصد کے لیے آئندہ مالی سال میں 1 ارب 90 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔اسی تسلسل میں آئندہ مالی سال میں کالجز میں 244 آئی ٹی لیبز کے قیام کیلئے 6 ارب 90 کروڑ روپے کی لاگت سے منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے جس سے 4 لاکھ 47 ہزار سے زائد طلبا مستفید ہوں گے۔ مزید برآں ’’مریم نواز شریف سینٹر آف اکیڈمک لیڈرشپ، سٹیم لیبارٹریز اور نواز شریف سینٹر آف ایکسیلنس‘‘ پروگرامز کے لیے مجموعی طور پر 40 ارب روپے تجویز کئے گئے ہیں جس سے لاکھوں بچوں کو معیاری تعلیم میسر ہوگی۔








