الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ پی بی 45کوئٹہ سے حاجی میر علی مدد جتک کی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری کردیا

121
Election Commission
Election Commission

کوئٹہ۔ 08 جنوری (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ پی بی 45کوئٹہ سے حاجی میر علی مدد جتک کی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔ بدھ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب حلقہ پی بی 45کوئٹہ کے 15پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخابات کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کے میر حاجی علی مدد جتک کی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری کردیاہے ۔

واضح رہے کہ جمعیت علماء اسلام کے میر عثمان پرکانی کی جانب سے حاجی علی مدد جتک کی کامیابی کو چیلنج کرنے کے بعد حلقہ پی بی 45کے 15پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخابات کااعلان کیاگیاتھا اور 5جنوری کوانتخابات میں میر حاجی علی مدد جتک کامیاب قرار پائے تھے ۔