سعودی عرب میں خاتون کو چھیڑنے پربھارتی شہری گرفتار

الباحہ۔9جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کے شہر الباحہ میں پولیس نے خاتون کو چھیڑنے پر بھارتی شہر کو گرفتار کرلیا ہے۔العربیہ کے مطابق الباحہ پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹونی راج نے خاتون کو چھیڑ کر قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ مذکورہ شخص سے تفتیش کی جارہی ہے جبکہ ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن میں پیش کیا جائے …

الباحہ۔9جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کے شہر الباحہ میں پولیس نے خاتون کو چھیڑنے پر بھارتی شہر کو گرفتار کرلیا ہے۔العربیہ کے مطابق الباحہ پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹونی راج نے خاتون کو چھیڑ کر قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

مذکورہ شخص سے تفتیش کی جارہی ہے جبکہ ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن میں پیش کیا جائے گا۔