ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,300 روپے اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,300 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 78 ہزار 3 سو روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,300 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 78 ہزار 3 سو روپے کا ہوگیا ہے ۔ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت …

اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,300 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 78 ہزار 3 سو روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,300 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 78 ہزار 3 سو روپے کا ہوگیا ہے ۔ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,114 روپے اضافے کے بعد 237,483 روپے سے بڑھ کر 238,592 روپے ہوگئی

جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 217,693 روپے سے بڑھ کر 218,714 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے جمعرات کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 3,350 اور 2,872.08 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,652 ڈالر سے بڑھ کر 2,665 ڈالر ہو گئی۔