وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان سے آئی جی فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساﺅتھ) کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان سے آئی جی فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساﺅتھ) میجر جنرل خالد جاوید نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ وزیرِ داخلہ نے آئی جی فرنٹیئر کور کے پی کے (ساوتھ) کو تعیناتی اور عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ صوبہ …

اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان سے آئی جی فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساﺅتھ) میجر جنرل خالد جاوید نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ وزیرِ داخلہ نے آئی جی فرنٹیئر کور کے پی کے (ساوتھ) کو تعیناتی اور عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کے قیام، داخلی سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور مغربی سرحدوں کی حفاظت کے سلسلہ میں فرنٹیئر کور کے جوانوں اور افسران نے بے شمار قربانیاں دی ہیں، پوری قوم ان قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج اور فرنٹیئر کور کی قربانیوں کے نتیجہ میں صوبہ خیبر پختونخوا اور صوبہ بلوچستان میں بالخصوص اور پورے ملک میں بالعموم امن بحال ہواہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید دور کے تقاضوں، خطہ کی صورتحال اور خصوصاً سی پیک کے تناظر میں، فرنٹیئر کور کے جوانوں کی تربیت اور ان کی استعدادِ کار بڑھانے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت نے سول آرمڈ فورسز کے نئے ونگز بنانے کے سلسلے میں 80 ارب خرچ کئے ہیں، فرنٹیئر کور کی استعدادی صلاحیت بڑھانے اور انکی آپریشنل ضروریات کو پورا کرنے کےلئے ہر ممکنہ کوشش کی جائے گی۔

Leave a Reply