اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) پاکستان نے بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر کے لائن آف کنٹرول کے کئی سیکٹروں میں بھارتی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کیسخت مذمت کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا۔جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل(جنوبی ایشیاءو سارک)ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا اور …
بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کی دفتر خارجہ طلبی ، لائن آف کنٹرول کے کئی سیکٹروں میں بھارتی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی سخت مذمت اور شدید احتجاج

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) پاکستان نے بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر کے لائن آف کنٹرول کے کئی سیکٹروں میں بھارتی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کیسخت مذمت کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا۔جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل(جنوبی ایشیاءو سارک)ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا اور بدھ اور جمعرات کی شب تندر،سبز کوٹ،کھوئی رٹہ،بروح،باگسر اور کھنجر سیکٹرز میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی۔بھارتی فورسز کی فائرنگ سے سبز کوٹ کا ایک رہائشی محمد رضوان شہید جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوئے۔بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو آگاہ کیا گیا کہ شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت اور انسانی وقار اور عالمی انسانی حقوق کے منافی ہے۔ڈائریکٹر جنرل نے بھارت پر زور دیا کہ وہ سیز فائر معاہدے کی پاسداری اور حالیہ سیز فائر کی خلاف ورزی کی تحقیقات کرے اور بھارتی فورسز کو ایل اور سی پر امن برقرار رکھنے اور معاہدے کا احترام کرنیکی تلقین کرے۔








