بھارت، گھر سے ایک ہی خاندان کے5 افرادکی نعشیں برآمد

نئی دہلی۔10جنوری (اے پی پی):بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ایک ہی خاندان کے پانچ افرادگھر میں مردہ پائے گئے۔ شنہوا نے جمعہ کو سینئر پولیس اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ شوہر، بیوی اور تین بچےشامل گھر میں مردہ پائے گئے ہیں۔ یہ واقعہ نئی دہلی سے تقریباً 46 میل دور اتر پردیش کےشہر میرٹھ میں پیش آیا۔ میرٹھ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وپن ٹاڈا نے بتایا کہ …

نئی دہلی۔10جنوری (اے پی پی):بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ایک ہی خاندان کے پانچ افرادگھر میں مردہ پائے گئے۔ شنہوا نے جمعہ کو سینئر پولیس اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ شوہر، بیوی اور تین بچےشامل گھر میں مردہ پائے گئے ہیں۔ یہ واقعہ نئی دہلی سے تقریباً 46 میل دور اتر پردیش کےشہر میرٹھ میں پیش آیا۔

میرٹھ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وپن ٹاڈا نے بتایا کہ گھر کو باہر سے تالا لگا ہوا تھا۔ بچوں کی نعشیں، جن کی عمریں 1، 4 اور 8 سال تھیں، ایک بیڈ باکس کے اندر سے ملیں جبکہ میاں اور بیوی کی نعشیں زمین پر پائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام مرنے والوں کے سر پر چوٹیں آئی تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں قتل کے لئے ذاتی دشمنی کا شبہ ہے۔ گھر کو باہر سے تالا لگا ہوا تھا جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ اس واقعہ کے مرتکب شخص اور خاندان ایک دوسرے کو جانتے تھے۔