سعودی قیادت کی لبنان کے نومنتخب صدر کو مبارک باد

ریاض۔10جنوری (اے پی پی):خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے لبنان کے نو منتخب صدر جوزف عون کو مبارک باد دی ہے۔ اردو نیوز کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے ارسال کئے گئے ٹیلی گرام میں نومنتخب لبنانی صدر اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ دوسری جانب ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن …

ریاض۔10جنوری (اے پی پی):خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے لبنان کے نو منتخب صدر جوزف عون کو مبارک باد دی ہے۔

اردو نیوز کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے ارسال کئے گئے ٹیلی گرام میں نومنتخب لبنانی صدر اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

دوسری جانب ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے بھی نومنتخب لبنانی صدر کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد کا ٹیلی گرام ارسال کیا۔