آئی جی اسلام آباد پولیس نے فرائض میں غفلت برتنے پر 4 ڈی ایس پیز سے وضاحت طلب کر لی، انکوائری کا حکم

159

اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی نے مختلف میٹنگز میں افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے فرائض میں غفلت برتنے پر متعدد سینئر و جونئیر افسران کو سزائیں سناتے ہوئے 4 ڈی ایس پیز سے وضاحت طلب کرکے انکوائری کا حکم دے دیا۔پولیس ترجمان کے مطابق آئی جی اسلام آباد پولیس نے ایک انسپکٹر کو فرائض میں غفلت پر محکمہ سے برخاست

کردیا۔ڈولفن یونٹ کے دو انسپکٹرز اور ایک محرر کی ایک رینک تنزلی کردی۔اینٹی رائٹ یونٹ کے محرر کی ایک رینک تنزلی کردی۔پولیس ترجمان کے مطابق تفتیشی سب انسپکٹر کوحوالات بند کرکے مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔پرنسپل کیپیٹل پولیس کالج کو سی پی او کلوز کردیا۔آئی جی اسلام آباد پولیس نے کہا کہ جو بھی شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں غفلت برتے گا اسے کڑے محکمانہ احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔