پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کا کوئٹہ گریژن میں مختلف فوجی تنصیبات کا دورہ آرمی چیف کا کوئٹہ پہنچے پرکمانڈر سدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے خیر مقدم کیا راولپنڈی۔ 11 مئی (اے پی پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے جمعرات کو کوئٹہ گریژن میں مختلف فوجی تنصیبات کا دورہ کیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کا …
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کا کوئٹہ گریژن میں مختلف فوجی تنصیبات کا دورہ

مزید خبریں
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کا کوئٹہ گریژن میں مختلف فوجی تنصیبات کا دورہ
آرمی چیف کا کوئٹہ پہنچے پرکمانڈر سدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے خیر مقدم کیا
راولپنڈی۔ 11 مئی (اے پی پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے جمعرات کو کوئٹہ گریژن میں مختلف فوجی تنصیبات کا دورہ کیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کا کوئٹہ پہنچے پرکمانڈر سدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے خیر مقدم کیا، انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلویشن لیفٹیننٹ جنرل ہدایت رحمان بھی اس موقع پر موجود تھے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی سکول آف انٹفٹری میں افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اور ملک کی اندونی و بیرونی سکیورٹی‘ درپیش چینلجز پر گفتگوکی۔آرمی چیف نے امن واستحکام کےلئے پاک فوج کے جاری آپریشنز اور کوششوں کو سراہا۔آرمی چیف نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا بھی دورہ کیا اور سانحہ چمن میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔








