ابوظہبی۔10جنوری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ صومالیہ کو 700 ٹن خوراک کی امداد روانہ کر دی گئے۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق متحدہ عرب امارات نے قدرتی آفات سے متاثرہ ممالک کی امداد کے سلسلے میں اپنی انسانی ہمدردی کی کوششوں کے تحت سیلاب سے متاثرہ صومالیہ کے مختلف علاقوں کے لیے 700 ٹن ہنگامی خوراک کی امداد بھیجی ہے۔ یہ امداد اماراتی قیادت …
متحدہ عرب امارات کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ صومالیہ کو 700 ٹن خوراک کی امداد روانہ

مزید خبریں
ابوظہبی۔10جنوری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ صومالیہ کو 700 ٹن خوراک کی امداد روانہ کر دی گئے۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق متحدہ عرب امارات نے قدرتی آفات سے متاثرہ ممالک کی امداد کے سلسلے میں اپنی انسانی ہمدردی کی کوششوں کے تحت سیلاب سے متاثرہ صومالیہ کے مختلف علاقوں کے لیے 700 ٹن ہنگامی خوراک کی امداد بھیجی ہے۔
یہ امداد اماراتی قیادت کی ہدایات پر بھیجی گئی ہے، تاکہ انسانی ہمدردی کی کوششوں کو مضبوط بنایا جا سکے اور برادر صومالی عوام کی مشکلات کو کم کیا جا سکے۔ امدادی سامان میں بنیادی خوراک کے پیکجز شامل ہیں، جو سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے تقریباً 150,000 افراد کی ضروریات پوری کرنے اور ان کمیونٹیز کو فوری مدد فراہم کرنے کے لیے ترتیب دی گئی ہیں۔اس حوالے سے صومالیہ میں متحدہ عرب امارات کے سفیر احمد جمعہ الرمیثی نے کہا کہ یہ امداد مشکل حالات میں صومالی عوام کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے یکجہتی کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔







