31.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومتازہ ترینوزیراعظم محمد شہباز شریف کی پاکستانی سنوکر کھلاڑی محمد آصف کو تیسری...

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی پاکستانی سنوکر کھلاڑی محمد آصف کو تیسری سارک سنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد

- Advertisement -

اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستانی سنوکر کھلاڑی محمد آصف کو تیسری سارک سنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ محمد آصف نے سنوکر کی اہم چیمپئن شپ جیت کر ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کیا ۔

جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ پوری قوم کو محمد آصف پر فخر ہے۔ انہوں نے محمد آصف کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=544703

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں