ریاض۔11جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کی نئی فضائی کمپنی ’’ریاض ایئر‘‘ کے آپریشنز کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔ یہ کمپنی 2025 کی دوسری سہ ماہی میں پروازوں کا آغاز کرے گی اور اس کی 93 فیصد پروازیں ایک منزل سے دوسری منزل تک نان سٹاپ ہوں گی۔اردونیوز کے مطابق فضائی کمپنی اپنا پہلا بوئنگ 9-787 ڈریم لائنر طیارہ جلد حاصل کر لے گی۔ یہ طیارہ ریاض ایئر کے بیڑے …
سعودی عرب کی نئی فضائی کمپنی ’’ریاض ایئر‘‘ کے آپریشنز کی تیاریاں جاری

مزید خبریں
ریاض۔11جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کی نئی فضائی کمپنی ’’ریاض ایئر‘‘ کے آپریشنز کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔ یہ کمپنی 2025 کی دوسری سہ ماہی میں پروازوں کا آغاز کرے گی اور اس کی 93 فیصد پروازیں ایک منزل سے دوسری منزل تک نان سٹاپ ہوں گی۔اردونیوز کے مطابق فضائی کمپنی اپنا پہلا بوئنگ 9-787 ڈریم لائنر طیارہ جلد حاصل کر لے گی۔ یہ طیارہ ریاض ایئر کے بیڑے میں سپیئر طیارے کے طورپر لیز پر حاصل کیا گیا ہےجسے تربیتی مقاصد کےلئے بھی استعمال کیا جائے گا۔
طیارے کے بیرونی ڈیزائن کو ریاض ایئرکے لوگو سے مزین کیا گیا ہے اوراس کو آئندہ چند ماہ تک ٹریننگ اورٹرائل آپریشن کےلئےاستعمال کیا جائے گا۔ کمپنی کے بیڑے میں بوئنگ 9-787 قسم کے 72 طیارے شامل ہوں گے۔ ریاض ایئرکی سرگرمیوں کے آغاز سے سعودی عرب میں ملازمت کے براہ راست اور بلاواسطہ 2 لاکھ سے زیادہ مواقع پیدا ہونے اور قومی آمدنی میں 75 ارب ریال اضافے کی توقع ہے۔







