ایمریٹس واٹر اینڈ الیکٹرسٹی کمپنی نے 1,500 میگاواٹ کے زراف سولر فوٹو وولٹک پراجیکٹ کے لئے پری کوالیفائیڈ کمپنیوں سےتجاویز طلب کر لیں

ابو ظہبی۔11جنوری (اے پی پی):ابوظہبی کی ایمریٹس واٹر اینڈ الیکٹرسٹی کمپنی (ای ڈبلیو ای سی ) نے 1,500 میگاواٹ کے زراف سولر فوٹو وولٹک پراجیکٹ کے لئے پری کوالیفائیڈ کمپنیوں سےتجاویز طلب کر لی ہیں۔ خلیج ٹائمز کے مطابق اس منصوبہ سے ایک لاکھ 60 ہزار گھروں کو بجلی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں سالانہ 24 لاکھ میٹرک ٹن کمی کی توقع ہے، جو …

ابو ظہبی۔11جنوری (اے پی پی):ابوظہبی کی ایمریٹس واٹر اینڈ الیکٹرسٹی کمپنی (ای ڈبلیو ای سی ) نے 1,500 میگاواٹ کے زراف سولر فوٹو وولٹک پراجیکٹ کے لئے پری کوالیفائیڈ کمپنیوں سےتجاویز طلب کر لی ہیں۔ خلیج ٹائمز کے مطابق اس منصوبہ سے ایک لاکھ 60 ہزار گھروں کو بجلی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں سالانہ 24 لاکھ میٹرک ٹن کمی کی توقع ہے، جو 2030 تک ایمریٹس واٹر اینڈ الیکٹرسٹی کمپنی کی بجلی کی پیداواری سرگرمیوں میں

کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں 36 فیصد کمی کے تخمینے کا 5 فیصد ہو گا۔یہ منصوبہ 2030 تک شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار کو 10 گیگا واٹ تک بڑھانے کے منصوبوں میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس سے قبل اکتوبر 2024 میں اس منصوبے کے لئے 20 کمپنیوں اور کنسورشیمزنے اظہار دلچسپی کی دستاویزات جمع کرائیں جن میں سے 16 کمپنیاں اور کنسورشیم آر ایف پی مرحلے کے لئے کوالیفائی ہوئے ۔ یہ مرحلہ اس منصوبے کے لئے تفصیلی ضروریات اور مجوزہ تکنیکی پیرامیٹرز کے خاکے پر مشتمل ہے۔