کولمبیا میں چھوٹے طیارے کے حادثے میں 10 افراد ہلاک

بگوٹا۔11جنوری (اے پی پی):کولمبیا میں چھوٹے طیارے کے حادثے میں 10افراد ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابق پیسفیکا ٹریول نامی کپنی کا یہ طیارہ جوراڈو سے میڈیلن جاتے ہوئے کولمبیا کے شامل مغربی علاقے اڑائومیں گر کر تباہ ہو گیا ۔ طیارے پر 8 مسافر اور عملے کے 2 ارکان سوار تھے جن میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔ انٹیوکیا کے رسک مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کارلوس ریوس پورٹا نے …

بگوٹا۔11جنوری (اے پی پی):کولمبیا میں چھوٹے طیارے کے حادثے میں 10افراد ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابق پیسفیکا ٹریول نامی کپنی کا یہ طیارہ جوراڈو سے میڈیلن جاتے ہوئے کولمبیا کے شامل مغربی علاقے اڑائومیں گر کر تباہ ہو گیا ۔ طیارے پر 8 مسافر اور عملے کے 2 ارکان سوار تھے جن میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔

انٹیوکیا کے رسک مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کارلوس ریوس پورٹا نے بتایا کہ جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جن مین خراب موسمی حالات کے باعث مشکل پیش آرہی ہے۔وزارت ٹرانسپورٹ اور سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔