دمشق۔11جنوری (اے پی پی):شام کے دارالحکومت دمشق کی اموی مسجد میں مفت کھانے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے چار افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہو گئے ۔ اردو نیوز کے مطابق دمشق کے ہیلتھ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد اکرم معتوق نے اموی مسجد اور اس کے اطراف میں مچنے والی بھگدڑ سے چار افرادکے جاں بحق اور 16 کے زخمی ہو نے کی تصدیق کی ہے۔ اس سے …
دمشق کی مسجد میں مفت کھانے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ سے 4 افراد جاں بحق ، 16 زخمی

مزید خبریں
دمشق۔11جنوری (اے پی پی):شام کے دارالحکومت دمشق کی اموی مسجد میں مفت کھانے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے چار افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہو گئے ۔ اردو نیوز کے مطابق دمشق کے ہیلتھ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد اکرم معتوق نے اموی مسجد اور اس کے اطراف میں مچنے والی بھگدڑ سے چار افرادکے جاں بحق اور 16 کے زخمی ہو نے کی تصدیق کی ہے۔
اس سے قبل دمشق کے گورنر مہر مروان نے بتایا کہ یہ واقعہ مسجد میں ایک تقریب کے دوران پیش آیا۔ بھگدڑ ایک سوشل میڈیا کی مشہور شخصیت کی جانب سے مفت کھانے کی تقسیم کے دوران مچی۔ یوٹیوبر شیف ابو عمر جن کا استنبول میں ایک ریستوران ہے، نے اس سے قبل اموی مسجد میں مفت کھانے کی تقسیم کی تیاریوں کی ایک وڈیو پوسٹ کی تھی۔







