تھانہ ناصرباغ پولیس کی کارروائیاں، جرائم پیشہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

123
arrested
arrested

پشاور۔ 11 جنوری (اے پی پی):تھانہ ناصرباغ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران مختلف جرائم میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ہفتہ کو پشاور ایس پی ورسک ڈویژن مختیار علی کی ہدایت پر ڈی ایس پی ریگی سرکل دوست محمد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ناصر باغ اسلام شاہ خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ یہ کارروائیاں کیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ کارروائیاں بادیزئی سٹاپ، گل آباد اور دیگر ملحقہ علاقوں میں کی گئیں جن کے دوران ملزمان زوہیب، محمد شعیب اور محمد جان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے تین عدد پستول اور متعدد کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔