اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سینئر صحافی جاوید شہزاد کے انتقال پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی پاکستان میں صحافت اور میڈیا کے شعبوں میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے مرحوم جاوید شہزادکی بلندی ء درجات کی دعاکی اور مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ۔وزیراعظم نے کہا کہ مرحوم جاوید شہزاد کی پاکستان میں صحافت اور میڈیا کے شعبوں میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔