لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم ،سرد،خشک ودھند چھائے رہنے کا امکان

152
weather is dry and cold
weather is dry and cold

لاہور۔15جنوری (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہےتاہم پنجاب کے بیشتر علاقوں میں صبح ورات کے اوقات میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔بدھ کو ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں درمیانی سے شدید دھند چھائی رہی۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 07اور زیادہ سے زیادہ 19سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب67 فیصدرہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 194فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈ یکس پاورزون217،اایوی گرین328، پولو گرائونڈ 231،پاکستان انجنئیرنگ سروسز 233،یو ایس قونصلیٹ 266،ذکی فارمز 260اور فدا حسین روڈ پر 229ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ۔