ریاض کے شاہ فیصل ہسپتال میں دل کا پہلا مکمل روبوٹک آپریشن

ریاض۔17جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کے ریاض کے شاہ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال اور ریسرچ سینٹر میں عالمی سطح پر پہلا مصنوعی ہارٹ پمپ امپلانٹیشن کے آپریشن میں کامیابی حاصل کرلی۔ ایس پی اےکے مطابق ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 35 سالہ مریض جس کے دل نے خون کو پمپ کرنا بند کردیا تھا کو 120 دن ہسپتال میں رکھا گیا اس دوران مریض …

ریاض۔17جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کے ریاض کے شاہ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال اور ریسرچ سینٹر میں عالمی سطح پر پہلا مصنوعی ہارٹ پمپ امپلانٹیشن کے آپریشن میں کامیابی حاصل کرلی۔ ایس پی اےکے مطابق ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 35 سالہ مریض جس کے دل نے خون کو پمپ کرنا بند کردیا تھا کو 120 دن ہسپتال میں رکھا گیا اس دوران مریض کو بیرونی امدادی آلات کے ذریعے علاج کی فراہمی جاری رکھی گئی تاکہ اس کے طبی ٹیسٹ مکمل کیے جاسکیں۔

شاہ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال کے امراض قلب اور روبوٹک ٹیکنالوجی کے شعبے کی سربراہ ڈاکٹر فراس خلیل نے بتایا کہ روبوٹک سرجری کی وجہ سے اوپن ہارٹ سرجری کی ضرورت پیش نہیں آئی جس سے مریض کو کافی سہولت ہوئی اور صحت یابی کے عرصہ بھی روایتی آپریشن سے کم رہا۔ انہوں نے کہا کہ اوپن ہارٹ سرجری میں جس میں سینہ چاک کیا جاتا ہے عام طورپر مریض کو 63 دن ہسپتال میں رکھا جاتا ہے جبکہ روبوٹک ٹیکنالوجی کے ذریعے کیے گئے آپریشن میں مریض کو 10 دن میں ہسپتال سے فارغ کردیا جاتا ہے۔ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر ماجد الفیاض نےکہا کہ یہ کامیابی عالمی سطح پر شعبہ طب میں حاصل ہونے والی پیش رفت اور جدت کے حوالے سے مملکت کی پوزیشن کو مزید مستحکم کرے گی۔