کولمبو۔17جنوری (اے پی پی):سری لنکا کی جنوبی ایکسپریس وے پر غیر ملکی سیاحوں کے گروپ کو لے جانے والی بس سیمنٹ کے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بس ڈرائیور ہلاک اور تقریباً 19 افراد زخمی ہو گئے۔ شنہوا نے پولیس ترجمان کے بی مناتھونگا کے حوالے سے بتایا کہ یہ حادثہ جمعے کی صبح جنوبی صوبے میں بیلیاٹا اور اپاریکا کے درمیان اس وقت پیش آیا جب …
سری لنکا میں سیاحوں کی بس ٹرک سے ٹکرا گئی، ایک شخص ہلاک، 19 زخمی

مزید خبریں
کولمبو۔17جنوری (اے پی پی):سری لنکا کی جنوبی ایکسپریس وے پر غیر ملکی سیاحوں کے گروپ کو لے جانے والی بس سیمنٹ کے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بس ڈرائیور ہلاک اور تقریباً 19 افراد زخمی ہو گئے۔ شنہوا نے پولیس ترجمان کے بی مناتھونگا کے حوالے سے بتایا کہ یہ حادثہ جمعے کی صبح جنوبی صوبے میں بیلیاٹا اور اپاریکا کے درمیان اس وقت پیش آیا جب بس تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے پیچھے سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے باعث بس ڈرائیور ہلاک اور تقریباً19 افراد زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لیے علاقائی ہسپتال منتقل کر دیاگیا ، بس میں تقریباً 30 سیاح سوار تھے۔








