ایف آئی اے سرکل ایبٹ آباد کی کارروائی،ویزوں کے نام پر فراڈ میں ملوث ملزم ہری پور سے گرفتار

105
F.I.A
F.I.A

ایبٹ آباد۔ 18 جنوری (اے پی پی):ایف آئی اے ایبٹ آباد نے ویزوں کے نام پر فراڈ میں ملوث ملزم کو ہری پور سے گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد نے کارروائی کرتے ہوئے ورک ویزا کے نام پر فراڈ میں ملوث ایجنٹ ملک زبیر کو گرفتار کر لیا،ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں ہری پور سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پایا گیا ،جس کا نام انسانی سمگلروں کی مطلوب فہرست میں شامل ہے،ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔