پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) 21 جنوری 2025 کو بحرین سے سیالکوٹ پرواز شروع کرے گی

179
PIA

اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) 21 جنوری 2025 کو بحرین سے سیالکوٹ پرواز شروع کرے گی ۔

پی آئی اے کارپوریٹ ڈائرکٹوریٹ نے مسافروں کو پیشکش کی ہے کہ ہمارے ساتھ بحرین سے سیالکوٹ تک سفر کریں۔ 21 جنوری 2025 سے ہر منگل کو ہفتہ وار پروازیں شروع کی جارہی ہیں جن پر مسافروں کو 50 کلوگرام تک کے مفت سامان لے جانے کی سہولت دی گئی ہے ۔

مسافر اپنا ٹکٹ بک کروانے کے لیے 111-786-786 پر یا www.piac.com.pk پر مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔