32.7 C
Islamabad
اتوار, مئی 18, 2025
ہومزرعی خبریںسیکرٹری زراعت کی زیر صدارت کپاس کی کاشت کی حکمت عملی مرتب...

سیکرٹری زراعت کی زیر صدارت کپاس کی کاشت کی حکمت عملی مرتب کرنے بارے اعلی سطح کا اجلاس

- Advertisement -

لاہور۔18جنوری (اے پی پی):سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ کپاس خطہ جنوبی پنجاب کی پہچان ہے، کپاس ہی ایسی فصل ہے جو کاشتکاروں کی معیشت میں بہتری لاسکتی ہے، پنجاب میں کپاس کی کاشت بارے پلان کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

ان خیالات اظہار انہوں نے محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان میں کپاس کی کاشت کی حکمت عملی مرتب کرنے بارے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ، سپیشل سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب سرفراز حسین مگسی، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت ٹاسک فورس شبیر احمد خان، چیئرمین نیشنل سیڈ اتھارٹی ڈاکٹر آصف علی، ڈائریکٹر جنرلز زراعت چوہدری عبدالحمید، نوید عصمت کاہلوں، ڈاکٹر ساجد الرحمن، ڈاکٹر عبدالقیوم، ڈاکٹر عامر رسول، کنسلٹنٹ محکمہ زراعت پنجاب ڈاکٹر محمد انجم علی اور کاٹن گرورز سید حسن رضا، خالد محمود کھوکھر، کاٹن ایکسپرٹ ڈاکٹر محمد اقبال بندیشہ سمیت محکمہ زراعت کے ڈویژنل ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

- Advertisement -

سیکرٹری زراعت افتخار علی سہو نے مزید کہا کہ کپاس کی اگیتی کاشت کیلئے خالی زمینوں کا ڈیٹا مرتب کرلیا گیا ہے۔ آئندہ دنوں کماد،تیلدار اجناس،آلو اور سبزیوں سے خالی ہونے والی زمینوں کا ریکارڈ تیارکیا جارہا ہے۔ اگیتی کپاس کی کاشت کیلئےگائوں کی سطح پر کاشتکاروں کی فہرستیں تیارکی جارہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کپاس کی اگیتی کاشت کرنے والے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے خصوصی پیکج دیا جائے گا۔ کپاس کی اگیتی کاشت میں اضافہ کیلئے متعلقہ فیلڈ فارمیشنز کو اہداف سونپ دئیے گئے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=548166

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں