لاہور۔20جنوری (اے پی پی):سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی ) نے کہا ہے کہ شہر کے ہر گھر سے کوڑا اٹھانے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کے رکشہ سکواڈ تمام یونین کونسلز میں مرحلہ وار متحرک کیے جا رہے ہیں۔اس سلسلے میں سی ای او بابر صاحب دین نے پیر کو سمن آباد ٹاون کی یو سی 89 میں ورکنگ کا جائزہ لیا۔علاقے میں ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کی بہترین پلاننگ اور عوامی فیڈ بیک پرایل ڈبلیو ایم سی کی آپریشن ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ٹاون منیجر سنبل ایاز، عائشہ نذیر، زونل آفیسر ہارون، سپر وائزر رضوان کو تعریفی اسناد دینے کی ہدایت کی۔سی ای او نے کہا کہ وزیر ِ اعلی کے ویژن ستھرا پنجاب پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے لاہور کی تمام یونین کونسلز میں مرحلہ وار ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کا سلسلہ جاری ہے۔
ہر یونین کونسل میں 10 رکشے ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن پر تعینات کیے جا رہے ہیں۔ مزید برآں انہوں نے سمن آباد، گلشن راوی، مون مارکیٹ، شام نگر روڈ کا دورہ کیا اورڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کا جائزہ لیا۔مسلم روڈ، الممتاز روڈ، رحمت علی روڈ، بسطامی روڈ کی گلیوں محلوں میں مینوئل سویپنگ اور ویسٹ کولیکشن کا جائزہ لیا جبکہ شہریوں سے بھی گزارش کی کہ ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں سے تعاون یقینی بنائیں،کوڑا گھر گھر آنے والی ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں کے حوالے کریں۔صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=548832