34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںملک میں جتنی گیس کی ضرورت ہے اتنی گیس دستیاب نہیں ،سوئی...

ملک میں جتنی گیس کی ضرورت ہے اتنی گیس دستیاب نہیں ،سوئی سدرن میں ہر سال 8 سے 8.5 فیصد گیس کی کمی ہو رہی ہے، وفاقی وزیر مصدق ملک

- Advertisement -

اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملک میں جتنی گیس کی ضرورت ہے، اتنی دستیاب نہیں ہے،سوئی سدرن میں ہر سال 8 سے 8.5 فیصد گیس کی کمی ہو رہی ہے۔گیس کی قلت اور بلوچستان میں گیس کی فراہمی کے حوالے سے پیر کو ایوان بالا میں مختلف سینیٹرز کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گیس کی قلت کو پورا کرنے کے لیے ایل این جی درآمد کی جاتی ہے، لیکن اس کی قیمت بہت زیادہ ہے، جو خاص طور پر گھریلو صارفین کے لیے مشکل پیدا کرتی ہے۔

انہوں نے بلوچستان میں گیس کی فراہمی اور چیلنجز کے حوالے سے کہا کہ اس سال بلوچستان کو روزانہ 10 ملین کیوبک فٹ اضافی گیس فراہم کی جا رہی ہےگزشتہ سال بلوچستان کو 125-126 ملین کیوبک فٹ گیس دی جا رہی تھی، جبکہ اب 135-136 ملین کیوبک فٹ فراہم کی جا رہی ہے،بلوچستان میں صنعتی سرگرمیاں کم ہونے کے باعث گیس زیادہ تر گھریلو صارفین کو فراہم کی جا رہی ہے،جنوری کے مہینے میں روزانہ 180-185 ملین کیوبک فٹ گیس بلوچستان میں فراہم کی گئی۔ گیس چوری اور مالی نقصان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو روزانہ 90 ملین کیوبک فٹ گیس درکار ہے،بلوچستان میں 61 فیصد گیس ضائع ہو رہی ہے،تقریباً 70 فیصد گیس میٹرز کو گولی مار کر ٹمپر کیا گیا ہے۔بلوچستان میں صرف 39 فیصد گیس کے بل ادا کیے جا رہے ہیں جبکہ باقی نقصان ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے گیس کے واجبات ادا نہیں ہو رہے، بلکہ ملک کے دیگر حصے بلوچستان کے گیس کے اخراجات اٹھا رہے ہیں۔

- Advertisement -

گیس کے نئے ذخائر اور منصوبوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ملک میں نئے گیس ذخائر دریافت کیے جا رہے ہیں۔گزشتہ 4 سالوں میں ایک بھی نیا گیس کنکشن نہیں دیا گیا،30 سے زائد آف شور گیس اثاثے نشان زد کر دیئے گئے ہیں جن کے لیے جلد ٹینڈر جاری کیے جائیں گے،زمینی گیس کے ذخائر کی تلاش بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں گیس کی قلت اور ملک میں مجموعی طور پر گیس بحران پر حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور ملک میں گیس چوری اور مالی خسارے پر قابو پانے اور نئے ذخائر کی دریافت پر تیزی سے کام ہو رہا ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=548894

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں