26 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںپمز،پولی کلینک اوروفاق کے زیرانتظام دیگرہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز،ٹیسٹنگ مشینوں اوردیگرطبی آلات...

پمز،پولی کلینک اوروفاق کے زیرانتظام دیگرہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز،ٹیسٹنگ مشینوں اوردیگرطبی آلات کی کوئی کمی نہیں، پارلیمانی سیکرٹری

- Advertisement -

اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ پمز،پولی کلینک اوروفاق کے زیرانتظام دیگر ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز،ٹیسٹنگ مشینوں اوردیگرطبی آلات کی کوئی کمی نہیں ہے۔منگل کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں پمز،پولی کلینک اور وفاق کے زیرانتظام دیگر ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز،ٹیسٹنگ مشین اور دیگرطبی آلات کی کمی سے متعلق عالیہ کامران کے توجہ مبذول نوٹس پرپارلیمانی سیکرٹری نیلسن عظیم نے ایوان کوبتایا کہ اس وقت پمز اور پولی کلینک سمیت بیشتر ہسپتالوں میں آلات کی کوئی کمی نہیں ہے، اخباری بیانات کے برعکس تمام آئی سی یوز میں ان کیوبیٹرز، الٹراسائونڈ اوردیگرآلات موجودہیں۔ انہوں نے کہاکہ اداروں میں آپریشن تھیٹرز، ان کیوبیٹرز، ایچ آئی ویز اور دیگر بیماریوں کی تشخیص کیلئے مشینیں اورآلات بھی موجود ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=549138

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں